پیر, جون 15, 2026
اشتہار

نیشنز ہاکی کپ: کوریا کو شکست، پاکستان نیوزی لینڈ سے فائنل کھیلے گا

اشتہار

حیرت انگیز

نیشنز ہاکی کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے کوریا کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

نیشنز ہاکی کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے کوریا کے خلاف پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 4-3 سے کامیابی حاصل کی، فائنل میں کل پاکستان اور نیوزی لینڈ شام 6 بجے مدمقابل آئیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ وقت میں مقابلہ 2-2 سے برابر رہا۔

اس سے قبل نیشنز ہاکی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے فرانس کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔

یہ پڑھیں: نیشنز ہاکی کپ، پاکستان فرانس کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان اور فرانس کے درمیان سیمی فائنل تین، تین گول سے برابر تھا جس کے بعد فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر کیا گیا۔

پاکستان کے افراز، سفیان خان اور رانا وحید نے ایک، ایک بار گیند کو جال میں پہنچایا۔

فرانس کو دوسرے کوارٹر تک 2-0 کی برتری حاصل تھی، پاکستان نے تیسرے کوارٹر میں تین گول داغ دیے۔

فرانس کی جانب سے آخری کوارٹر میں گول کرکے مقابلہ برابر کیا گیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں