The news is by your side.

Advertisement

ملک گیر ہڑتال: تیل کی ترسیل بند کرنے کا اعلان

کراچی: آل پاکستان آئل ٹینکرزکنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ملک گیر ہڑتال جاری ہے، پہلے روز کنٹریکٹرز نے تیل کی ترسیل بند کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز کا کہنا ہے کہ جو ٹینکرز ملک بھر میں جہاں ہیں انہیں وہیں روک دیا گیا، انکم ٹیکس ریٹ 3فیصد سے 2فیصد کیا جائے، انکم ٹیکس ودہولڈنگ ریٹ 3.5فیصد سے 2.5فیصد ہونا چاہیے۔

کنٹریٹرز نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وائٹ آئل پائپ لائن شروع ہونے پر ٹینک لاری کوروڈ کا شیئر دیا جائے۔

دوسری جانب بلوچستان کے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے اجلاس طلب کرلیا۔ ٹرانسپورٹر عبدالصبور نے بتایا کہ ہم صوبے میں ہڑتال کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آج کے اجلاس میں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہڑتال کے لیے ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے رابطہ کیا ہے، مکران کی مسافر کوچز پہلے سے ہڑتال پر ہیں، آئل ٹینکرز بےشمار مسائل سے دوچار ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں