اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

امریکا نیٹو سے دستبردار نہیں ہو گا، نیٹو سیکرٹری جنرل کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

میو نخ: نیٹو سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا ماننا ہے کہ امریکا اور یورپی یونین کے تعلقات کو درپیش چیلنجز کے باوجود امریکا نیٹو سے دستبردار نہیں ہو گا لیکن اس کے لیے ’ایک مضبوط نیٹو کے اندر ایک مضبوط یورپ‘ کی ضرورت ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مارک روٹے نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیٹو کے بعض ارکان سے واضح طور پر ناراض ہیں اور وہ ٹرمپ کی ناراضگی کو سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپ نیٹو میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنا چاہتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ نیٹو ’غیر صحت مندانہ انحصار‘ سے حقیقی شراکت داری پر مبنی ٹرانس ایٹلانٹک اتحاد کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی جوہری چھتری یورپی سلامتی کی حتمی ضمانت ہے اور انہیں یقین ہے کہ یہ برقرار رہے گی۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں متعدد مواقع پر شکایت کی ہے کہ نیٹو کے یورپی ممبران ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کی حمایت کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

نیٹو کی ضرورت نہیں، اب کوئی حقیقی خطرہ نہیں رہا، ٹرمپ

ٹرمپ نے نیٹو کو ”کاغذی شیر”قرار دیتے ہوئے عندیہ دیا کہ وہ نیٹو سے دستبرداری پر غور کر رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں