تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

قندھار: نیٹو قافلے پر خودکش حملہ، 2 فوجی ہلاک

کابل: افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں نیٹو فوج کے قافلے پر خودکش کار بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد فوجیوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے، پینٹاگون کے ترجمان نے 2 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان ضیاء درانی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’قندھار کے علاقے دامن سے گزرنے والے نیٹو فوج کے قافلے کو کار بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا‘‘۔

نیٹو حکام نے بھی قندھار میں ہونے والے بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں فوجیوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے تاہم جس قافلے پر حملہ ہوا وہ کس ملک کا تھا یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

مقامی میڈیا کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان نے نیٹو قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع دامن کے علاقے شور اندام میں ہمارے جنگجوں نے افغان انٹیلی جنس کے اڈے کے قریب نیٹو کے قافلے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 15 فوجی ہلاک ہوئے۔

ترجمان پینٹاگون نے قندھار دھماکے میں دو فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے دھماکے کے فوری بعد دو گاڑیوں میں آگ لگی ہوئی دیکھی جو دکھنے میں فوجی اہلکاروں کی گاڑیاں معلوم ہورہی تھیں۔

واضح رہےافغانستان کے مختلف علاقوں میں نیٹو فوج کے 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں جبکہ حال ہی میں ٹرمپ انتظامیہ نے افغانستان میں فوجی اہلکاروں کی تعداد بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز افغانستان کے شہر ہرات میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -