سیکریٹری جنرل مارک رٹے کا کہنا ہے کہ نیٹو ایران کے خلاف امریکی حملوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیکریٹری جنرل مارک رٹے نے کہا کہ ایران یورپ کے لیے بھی خطرہ بنتا جارہا ہے، نیٹو جنگ میں براہ راست شامل نہیں، یورپی اتحادی امریکا کو کلیدی مدد فراہم کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیٹو کی مدد کے بغیر ایران کے خلاف مہم چلانا واشنگٹن کے لیے مشکل ہوتا ہے، ترکیہ میزائل آنے کا واقعہ فی الحال نیٹو کے آرٹیکل 5 کو متحرک کرنے کی وجہ نہیں بنتا۔
یہ پڑھیں: امریکا نے ایٹمی صلاحیت والا ہولناک ’منٹ مین تھری‘ میزائل کامیابی سے داغ دیا
سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ کوئی بھی اس آرٹیکل کی بات نہیں کررہا، دشمنوں نے دیکھ لیا ترکیہ آنے والے میزائل کو کیسے بروقت نشانہ بنایا ہے۔
مارک رٹے نے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ نیٹو پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور چوکنا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


