تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

نیٹو نے 50 ٹن ڈیزل دینے کے علاوہ کچھ نہیں دیا، یوکرینی صدر

یوکرین کے صدر ولادیمر زیلینسکی نے کہا ہے کہ نیٹو نے 50 ٹن ڈیزل دینے کے علاوہ کچھ نہیں دیا، اموات کا ذمے دار نیٹو ہوگا۔

یوکرین کے صدر کا اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ نیٹو کو معلوم ہے کہ روس ابھی حملے مزید تیز کرے گا ایسی صورت میں جب سب کو معلوم ہے کہ نئے حملے اور اموات ہونگی تو نیٹو کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے نیٹو کے ارکان پر روس کو یوکرین پر حملہ کرنے کےلیے ہری جھنڈی دکھانے کا الزام بھی عائد کیا اور یوکرین کو نو فلائی زون قرار دینے کی اپیل کو رد کرنے پر نیٹو پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کے اس فیصلے کے بعد  اب اگر لوگ مارے جائیں گے تو اس کا ذمے دار نیٹو ہوگا۔

ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین اور روس کے درمیان جاری تنازع کے درمیان حال میں ختم ہونے والی نیٹو سربراہی کانفرنس کو کمزور قرار دیا اور کہا کہ یہ ایک الجھا ہوا سربراہی اجلاس تھا ایسا سربراہی اجلاس جو ظٓاہر کرتا ہے کہ یورپ میں ہر کوئی جنگ آزادی کو ایک مقصد کے طور پر نہیں دیکھتا۔

زیلنسکی کا مزید کہنا تھا کہ نیٹو کے اس رخ سے روس کو یوکرین کے شہروں اور دیہات پر بم باری کی کھلی چھوٹ مل گئی ہے۔

انہوں نے پولینڈ جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہیں نہیں گئے اور کیف میں ہی موجود ہیں اور کبھی یوکرین سے فرار نہیں ہونگے۔

واضح رہے کہ یوکرین کے صدر نے نیٹو ممالک سے اپیل کی تھی کہ وہ یوکرین کو نو فلائی زور یعنی ’’وہ علاقہ قرار دیں جہاں سے کسی بھی طیارے کے گزرنے پر پابندی ہوتی ہے‘‘ لیکن نیٹو نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔

مزید پڑھیں: نوفلائی زون : نیٹو نے یوکرین کی درخواست مسترد کردی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے تیس ممالک پر مشتمل سیاسی و عسکری اتحاد نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) نے یوکرین کی نوفلائی زون قرار دینے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

Comments

- Advertisement -