انسانی اسمگلنگ کی روک تھام، نیٹو کے تین جہازبحیرہ ایجئین میں تعینات -
The news is by your side.

Advertisement

انسانی اسمگلنگ کی روک تھام، نیٹو کے تین جہازبحیرہ ایجئین میں تعینات

برسلز:انسانی اسمگلنگ پرقابوپانےکے لئےنیٹو نے حکمت عملی بنالی، تین بحری جہازبحیرہ ایجیئن روانہ کرنےکاحکم جاری کردیا۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ تین جنگی بحری جہازوں کوجرمن کمانڈ میں دے دیاگیاہے،جہازمتعین کردہ سمندری علاقے میں پہنچتے ہی نگرانی کا عمل شروع کردیں گے۔

ان کاکہناتھاکہ جہازوں کو بھیجنےکامقصدمہاجرین کی کشتیوں کوروکنےیاواپس دھکیلنانہیں بلکہ انسانی اسمگلرزکےہاتھوں قیمتی انسانی جانوں کےضیاع کو روکناہے۔

مذکورہ بحری جنگی جہازنیٹو کے اسٹینڈنگ میری ٹائم گروپ ٹوکا حصہ ہیں۔

واضح رہےکہ بحیرہ ایجین کے سمندری راستے سے انسانی اسمگلرزغیرقانونی تارکین وطن سے بھری کشتیاں ترکی کے ساحلی علاقوں سے یونانی جزائرکی جانب لے کرجاتے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں