پیر, اگست 17, 2026
اشتہار

نیٹو نے یوکرین کو ہری جھنڈی دکھا دی

اشتہار

حیرت انگیز

نیٹو میں‌ شامل ممالک نے یوکرین کو فوجی اتحاد میں شمولیت کے لیے کوئی ٹائم فریم دینے سے واضح انکار کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیٹو کا سربراہی اجلاس یورپی ملک لیتھوینیا میں جاری ہے جس میں نیٹو ممبر ممالک نے یوکرین کو فوجی اتحاد میں شمولیت کا ٹائم فریم دینے سے یکسر انکار کر دیا ہے۔

نیٹو نے واضح کیا ہے کہ جیسے ہی یوکرین نیٹو میں شمولیت کی شرائط پر پورا اترے گا تو اتحادی ارکان کی منظوری سے یوکرین کو اس فوجی اتحاد کی رُکنیت دے دی جائے گی۔

دوسری جانب یوکرینی صدر زیلنسکی نے نیٹو رُکنیت میں تاخیر کو غیر منطقی قرار دیدیا ہے۔

ادھر روس نے دعویٰ کا ہے پولینڈ یوکرین پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے کیونکہ وہ مغربی یوکرین کو اپنی سرزمین کا حصہ سمجھتا ہے۔ ترجمان روسی وزارتِ خارجہ ماریہ زخارووا کا کہنا تھا کہ یوکرین کو نیٹو میں مدعو نہ کرنے کی وجہ بھی یہ ہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں