تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

’بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہو تو بھی الیکشن شفاف اور قانونی ہوں گے‘

لندن: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی کا پریکس اینڈ پروسیجر قانون کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور...

عازمین حج کیلیے مخصوص سوٹ کیس اور موبائل پیکچ

اسلام آباد: عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے...

سلووینیا میں پہلی بار خاتون آرمی چیف مقرر

لیوبلیانا : یورپی ملک سلووینیا مغربی اتحاد (نیٹو) کا واحد رکن ملک ہے جس نے پہلی مرتبہ ایک خاتون کو مسلح افواج کا چیف مقرر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی ملک سلووینیا کے صدر نے ایک خاتون میجر جنرل کو آرمی کا سربراہ مقرر کرکے تاریخ رقم کردی ہے، میجرجنرل ایلنکا ایرمنک کو بدھ کے روز مسلح افواج کا چیف مقرر کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 55 سالہ سابق آرمی کمانڈر نے سنہ 191 میں اپنا ملٹری کریئر کا آغاز اس وقت کیا تھا جب سلووینیا نے سابق یوگوسلاویہ سے آزادی حاصل کی تھی۔

میجر جنرل ایرمنک سلووینیا کی آرمی چیف منتخب ہونے سے قبل ڈپٹی چیف آف اسٹاف کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہی تھیں۔

سولووینین صڈر بوروٹ پاہور کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ ایرمنک آرمی کی کارکردگی کو بہتر بنائے میں موثر ثابت ہوگی، خیال رہے کہ رواں برس سولووینین آرمی نیٹو کی جانب سے لڑائی کے ٹیسٹ میں ناکام ہوگئی تھی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ میجر جنرل ایرمنک نے لندن کے رائل کالج برائے دفاعی تعلیم سے گریجویشن اور لندن کے کنگز کالج آف انٹر نیشنل اسٹڈیز سے ماسٹرز کی ڈگری مکمل کی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ میجر جنرل ایلنکا ایرمنک کو فروری میں آرمی چیف مقرر ہونے والے میجر جنرل ایلن گیڈر کی جگہ چیف تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ریزرو اور فعال فوجیوں کو ملاکر سلووینیاکی مسلح افواج کل 7 ہزار 5 سو نفوس پر مشتمل ہے۔

Comments

- Advertisement -