اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

نیٹو طرز کا ایشیائی اتحاد، شمالی کوریا نے خبردار کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شمالی کوریا نے جزیرہ نما کوریا میں امریکا، جاپام اور جنوبی کوریا کے سلامتی تعاون کے لیے نیٹو طرز کے ایشیائی اتحاد کی مذمت کی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا کی جانب سے باہمی تعاون اور سلامتی کے منصوبے کو نیٹو کی ایشیائی شکل قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے کورین سینٹر نیوز ایجنسی میں ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا سلامتی اتحاد کی تخلیق بلاشبہ نیٹو کی ایشیائی شکل کی تخلیق کا پیش خیمہ ہے۔

مضمون کے مطابق عسکری محاذآرائی کی جانب غیرذمہ دارانہ اقدامات فقط اپنی بربادی کے تباہ کن نتائج کا سبب بنیں گے۔

بین الاقوامی سیاسی علوم کے ایک محقق کے شائع ہونے والے مضمون میں کہا گیا ہے کہ نیٹو جزیرہ نما کوریا کے معاملات میں اپنا عمل دخل بڑھا سکتی ہے جو کہ باعث تشویش ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں