اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

غیرملکی جنرل نے جنرل راحیل شریف کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن :غیرملکی جنرل بھی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے گن گانے لگے، امریکی سینٹ میں جنرل جان ایف کیمبل نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جنرل راحیل شریف کے کردار کے تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔

امریکی سینٹ کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے امریکی فورسز کے کمانڈر جنرل جان ایف کیمبل نے دہشتگردی کیخلاف جنرل راحیل شریف کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ راحیل شریف شدت پسندی سے نمٹنے کیلئےمخلص ہیں بلکہ داعش کو بھی عالمی امن کیلئے بڑاخطرہ تصور کرتے ہیں ۔ اسی لیے جنرل راحیل شریف اپنی فوج اور انٹیلی جنس اداروں کو داعش کے ممکنہ خطرات کیخلاف استعمال کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف سے ہفتے میں ایک بارضرور بات کرتا ہوں، جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ داعش کیلئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں،

- Advertisement -

ان کا مزید کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف افغانستان میں امن کے خواہشمند ہیں اور اس سلسلے میں وہ افغان صدر اشرف غنی سے مصالحتی عمل کیلئے ہروقت تیار ہیں، ملاعمرکی ہلاکت کے بعد طالبان میں اس وقت قیادت کا بحران ہے، افغان مصالحتی عمل دوبارہ شروع کرنے پر تفصیلی بات ہوئی ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں