تازہ ترین

چمکتی ہوئی جلد حاصل کرنے کا آسان طریقہ

گرمیوں میں پسینے اور دھوپ سے چہرے کی جلد مرجھا جاتی ہے اور اس کی شادابی میں کمی آجاتی ہے، جسے بحال کرنے کا طریقہ نہایت آسان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہربلسٹ فرح محمود نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی اور چمکتی جلد کے لیے آسان نسخہ بتایا۔

فرح نے بتایا کہ امرود کے چند پتے لے کر پیس لیں اور چھان کر اس کا پانی نکال لیں۔ اس میں ایلو ویرا جیل کا 1 چمچ اور جائفل پاؤڈر کا آدھا چمچٍ شامل کریں۔

انہوں نے بتایا کہ اس میں ایک جڑی بوٹی کدوری کے بیج بھی پیس کر شامل کرلیں، یہ پنساری کی دکان سے آرام سے دستیاب ہوں گے۔

یہ آمیزہ لوشن کی طرح بن جائے گا جو ایک ماہ تک چل سکتا ہے، اسے روزانہ رات کو سوتے ہوئے لگائیں اور صبح اٹھ کر سادے پانی سے چہرہ دھو لیں۔

اس سے جلد نہایت صحت مند اور چمکدار ہوجائے گی جبکہ داغ دھبوں سے بھی چھٹکارا ملے گا۔

Comments

- Advertisement -