تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

قدرت کا خزانہ، جان لیوا بیماریوں سے بچنے کیلئے یہ پھل کھائیں

کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ کینسر، فالج اور دل کے مسائل سمیت دیگر جان لیوا امراض سے ایک چھوٹا سا پھل تحفظ فراہم کرتا ہے؟ جی ہاں، اسٹرابیری اس طرح کے جادوئی فوائد سے مالا مال ہے۔

— شٹر اسٹاک فوٹو

قدرت نے اسٹرابیری میں بے شمار فوائد رکھے ہیں جو خطرناک بیمایوں سے بچاتے ہیں، اس پھل کا استعمال نا صرف امراض بلکہ انسانی صحت کے لیے انتہائی کارآمد ہے، یہ انسانی جسم میں فائدے بخش کولیسٹرول لیول کو بھی بڑھاتا ہے، بلڈ پریشر کے شکار افراد اسے کھائیں تو انہیں اس مرض سے تحفظ ملنے میں آسانی ہوگی۔

امراض قلب

اسٹرابیری میں پائی جانے والی پولی فینولز(نباتاتی مرکب) انسان کو امراض قلب سے بچاتا ہے، ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ پھل ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم کرتا ہے۔ اسٹرابیری میں موجود فلیونوئڈز کیورسٹین، فائبر، پوٹاشیم وہ اجزا ہیں جو انسانی جسم کو لاتعداد بیماریوں کے خلاف حصار بنادیتی ہیں۔

فالج کے خطرے سے نجات

سال 2016 میں ہونے والی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ اسٹرابیری فالج کا خطرہ معتدل حد تک کم کردیتا ہے۔ جبکہ اس مرض سے نجات بھی ممکن ہے۔

کینسر سے تحفظ

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹرابیری کے استعمال سے کینسر جیسی جان لیوا بیماری کے لگنے کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔ اس پھل میں طاقتور اینٹی آکسائیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔

بلڈ پریشر کے مسئلے کا حل

اسٹرابیری میں موجود پوٹاشیم ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بھی کافی حد تک کم کر دیتا ہے، کیونکہ وہ جسم میں سوڈیم کے اثرات کو ریگولیٹ کرنے والا جز ہے، لیکن اکثر افراد غذا میں پوٹاشیم کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔

قبض سے چھٹکارا

اس پھل میں زیادہ مقدار میں فائبر پائی جاتی ہے جو انسانی آنتوں کے افعال کو ریگولیٹ کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ اسٹرابیری کے علاوہ انگور تربوز اور خربوزے میں بھی یہ خصوصیت ہے۔

ذیابیطس کے مریضوں کیلئے مفید

اسٹرابیری ذیابیطس کے مرض کا شکار افراد کے لیے بھی انتہائی فائدہ مند ہے، بلڈ شوگر کو ریگولیٹ کرنے میں مدد دیتا ہے اور تیزی سے کم زیادہ ہونے سے بچاتا ہے، فائبر سے پیٹ زیادہ دیر تک بھرے رہنے کا احساس ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -