تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بچوں کی شرارت : میوزیم انتظامیہ کو ہزاروں ڈالر کا نقصان

شنگھائی : بچوں کی شرارتوں سے تو بڑے بڑے پناہ مانگتے ہیں، بچے اکثر اوقات گھروں میں کم اور گھروں سے باہر بطور مہمان یا تفریحی مقامات پر زیادہ شرارتیں کرتے ہیں۔

بچوں کی شرارتیں تو سب ہی کو بھاتی ہیں لیکن جب یہی شرارتیں بڑے نقصان کا باعث بن جائیں تو پیار غصے میں بدل جاتا ہے، ایک ایسا ہی واقعہ چین میں پیش آیا جہاں بچوں نے انتہائی قیمتی ترین چیز کا ستیاناس کردیا۔

چین کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ "ویبو” کی جانب سے شیئر کیے گئے اس واقعے میں بتایا گیا ہے کہ شنگھائی میوزیم میں دو چھوٹے بچوں نے 64ہزار امریکی ڈالر کی مالیت سے تیار کیا گیا شیشے کا ڈزنی قلعہ توڑ ڈالا۔

ویب سائٹ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ شنگھائی میوزیم میں نمائش کے لیے رکھا گیا شیشے کا ڈزنی قلعہ دو چھوٹے بچوں نے توڑ دیا ہے، شیشے سے بنے اس قلعے کی مالیت 64 ہزار امریکی ڈالر تھی جسے بنانے میں 500 گھنٹے لگے تھے اور یہ قلعہ 2016ء سے نمائش کے لیے میوزیم موجود تھا۔

اس قلعے کی خاص بات یہ بھی تھی کہ شیشے سے بنے اس ڈزنی قلعے کا وزن 60 کلو گرام جبکہ اس کی بناوٹ میں45 کیرٹ کا سونا بھی شامل کیا گیا تھا۔

چائنیز ویب سائٹ کی جانب سے پوسٹ کی گئی معلومات کے مطابق تفریح کے لیے میوزیم آئے دو بچے کھیلتے ہوئے حفاظتی بند توڑ کر شیشے
کے ڈزنی قلعہ تک پہنچ گئے اور اُسے پکڑنے کی کوشش کے دوران اسے گرا دیا۔

چائنیز ویب سائٹ کے مطابق بچوں کے قیمتی ڈزنی قلعہ پکڑنے پر شیشیے سے بنے قلعے کا ایک حصہ چکنا چور ہو گیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے
مطابق یہ قلعہ تا حال وہیں موجود ہے اور کویڈ 19 کی وجہ سے مکمل نہیں کیا جا سکا ہے۔

Comments

- Advertisement -