تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ہاتھی بھی دودھ چوری کرنے لگے! دلچسپ ویڈیو وائرل

کینین دارالحکومت نیروبی میں شرارتی ہاتھی کے دودھ چوری کرنے کی مزاح سے بھرپور ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کو لوٹ پوٹ ہونے پر مجبور کردیا۔

انٹرنیٹ پر اکثر ہاتھیوں کی غصّے، شرارت اور مزاح سے بھرپور ایسی دلچسپ ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین خوب محظوظ ہوتے ہیں، ہاتھی کی ایسی ہی ایک اور ویڈیو انٹرنیٹ پر دھوم مچارہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک شرارتی ہاتھی کو دودھ کی بوتلوں میں سے دودھ چرانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ویڈیو کیوے نامی ہاتھی کی ہے جو کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے قریب واقع جنگلی حیات کی بحالی کےلیے قائم کیے گئے شیلڈرک وائلڈ لائف ٹرسٹ میں موجود ہے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس ریسکیو سینٹر میں ہاتھیوں کے یتیم بچوں کو ریسکیو کیا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھی بوتلوں میں بچ جانے والا دودھ پینے کی کوشش کررہا ہے۔

ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ہاتھی کسی انسانی بچے کی طرح حرکتیں کررہا ہے۔

Comments

- Advertisement -