ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

’’وکٹیں باقی ہیں، اچھا ٹوٹل سیٹ کرسکتے ہیں‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی کا کہنا ہے کہ ہماری وکٹیں ابھی باقی ہیں، اچھا ٹوٹل سیٹ کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کے کپتان میری پہلی وکٹ بنے، وکٹ ڈومیسٹک میچز کی طرح تھوڑی سلو ہے۔

نعمان علی نے کہا کہ کوشش کریں گے کل اچھا ٹوٹل سیٹ کریں، وکٹیں باقی ہیں اسکور میں اضافہ کرسکتے ہیں، اگر بیٹنگ کا موقع ملا تو رنز کرنے کی کوشش کروں گا۔

- Advertisement -

آف اسپنر نے کہا کہ میرا تعلق کھپرو سے ہے، حیدرآباد سے کرکٹ کھیلی، اقبال امام اور محمد وسیم سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی ٹیسٹ، قومی ٹیم کے 33 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی، 33 رنز پر قومی ٹیم کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے، پاکستان کو جنوبی افریقہ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 187 رنز درکار ہیں، اس سے قبل جنوبی افریقی ٹیم 220 رنز پر آل آؤٹ ہوئی تھی۔

اوپنر عمران بٹ 9 رنز بنا کر فاسٹ بولر ربادا کا شکار بنے جبکہ عابد علی کو بھی 4 رنز پر ربادا نے بولڈ کیا، کپتان بابر اعظم 7 رنز بنا کر مہارا راج کو وکٹ دے بیٹھے، نائٹ واچ مین شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

اظہر علی اور فواد عالم 5، 5 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، جنوبی افریقہ کی جانب سے فاسٹ بولر کاگیسو ربادا نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ کیشو مہاراج اور اینرک نورٹ جی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں