تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

’مرنے والے کے ساتھ محبت نہیں کی جاتی‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کی آٹھویں قسط مداحوں کو بھا گئی۔

ڈرامہ سیریل کیسی تیری خود غرضی میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب)، شہود علوی، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو، حماد شعیب ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی امیر گھرانے سے تعلق رکھنے والے شمشیر اور متوسط طبقے کی لڑکی مہک کے گرد گھومتی ہے شمشیر کو مہک سے محبت ہوجاتی ہے اور اسے حاصل کرنے کے لیے وہ ہر حربہ استعمال کرتے ہیں لیکن مہک شمشیر سے محبت نہیں کرتیں پھر بھی دباؤ میں آکر شادی کے لیے راضی ہوجاتی ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’شمشیر مہک کے گھر بارات لے کر پہنچتے ہیں لیکن مہک کے والد نے کسی کو مدعو نہیں کیا ہوتا جسے دیکھ کر شمشیر غصے میں آجاتے ہیں۔‘

شمشیر کہتے ہیں کہ ’آپ نے کسی کو بلایا کیوں نہیں اس پر وہ کہتے ہیں کہ تم کہہ دیتے تو بلا لیتے۔‘

دوسری جانب ’مہک شادی کے دن تیار ہوکر گاڑی میں آرہی ہوتی ہیں کہ بابا صاحب مہک کو مروا دیتے ہیں اور اسے حادثہ قرار دینے لگتے ہیں۔‘

بابا صاحب شمشیر کے بڑے بھائی کو کہتے ہیں کہ ’جاؤ جاکر معاملے کو دیکھو تمہیں معلوم ہے تمہارا بھائی بہت جذباتی ہے اور جذبات میں کچھ بھی کرسکتا ہے۔‘

ادھر شمشیر اور مہک کے والد جائے حادثہ پر پہنچتے ہیں تو انہیں روک دیا جاتا ہے اور وہ شمشیر سے کہتے ہیں کہ تم میری بیٹی کے قاتل ہو۔‘

ڈرامے کی 9ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ بابا صاحب شمشیر سے کہہ رہے ہیں ’محبت کی بھی ایک حد ہوتی ہے مرنے والے کے ساتھ محبت نہیں کی جاتی۔‘

شمشیر کہتے ہیں کہ ’محبت کی کوئی حد نہیں ہوتی بابا صاحب، ایک بار جب یہ محبت کسی کو اپنی حد میں لے لیتی ہے تو پھر بے حد ہوتی ہے پھر کچھ بھی حد کے اندر نہیں ہوتا۔‘

کیا مہک حادثے میں انتقال کرگئیں یا پھر وہ اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئیں؟ یہ سب جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خودغرضی‘ کی اگلی اقساط دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں