منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

نعمان اعجاز نے مداحوں کو دھوکا کھانے سے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے مداحوں کو اپنے جعلی فیس بک اکاؤنٹ کے بارے میں خبردار کیا ہے جو ان کے نام سے لوگوں سے مبینہ طور پر پیسے مانگ رہا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار نعمان اعجاز نے جعلی فیس بک پروفائل کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے فالوورز کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اس اکاؤنٹ سے کسی قسم کا رابطہ نہ رکھیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’جعلی اکاؤنٹ، پیسے مانگ رہا ہے، برائے مہربانی اسے رپورٹ اور بلاک کریں۔‘

اداکار نے مداحوں سے کہا ہے کہ وہ ہوشیار رہیں اور اس دھوکے کا شکار ہونے سے بچیں۔

واضح رہے کہ نعمان اعجاز کے نام سے چلنے والے اس فیس بک اکاؤنٹ میں اداکار کی تصویر اور تفصیلات کا استعمال کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ برسوں میں ہانیہ عامر، ثنا جاوید، بلال عباس اور دیگر نامور شخصیات نے مداحوں کو ان کے نام اور تصاویر کا استعمال کرکے لوگوں سے پیسے مانگنے والے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے خبردار کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں