اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 3 سگے بھائی جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

نوشہرو فیروز(12 فروری 2026): قومی شاہراہ پر کوٹری کبیر کے مقام پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں تین سگے بھائی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کوٹری کبیر کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے موٹرسائیکل کو زوردار ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار تینوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت جمیل، شکیل اور ارشاد کے ناموں سے ہوئی ہے جو کہ آپس میں سگے بھائی تھے۔

واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا اور حادثے کا سبب بننے والے ٹریلر کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔ نوجوان بھائیوں کی اچانک موت کی خبر ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا اور علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں