جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

تیز رفتار ٹریلر اور کار میں خوفناک تصادم، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

نوشہروفیروز(16 فروری 2026): نوشہروفیروز میں قومی شاہراہ پر ایک تیز رفتار ٹریلر اور کار کے درمیان ہولناک حادثہ پیش آیا ہے۔

سندھ کے ضلع نوشہروفیروز میں قومی شاہراہ پر ایک تیز رفتار ٹریلر اور کار کے درمیان ہولناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس میں سوار تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی شناخت کر لی ہے، جاں بحق افراد میں ندیم، غلام سولنگی، عبدالحکیم، حاجی خان، بخشل، سہراب اور منظور شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کار لاڑکانہ سے کراچی جا رہی تھی کہ قومی شاہراہ پر حادثے کا شکار ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق نصیر آباد سے بتایا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جنہوں نے لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ٹریلر کے حوالے سے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

تیز رفتار ٹینکر نے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کچل ڈالے

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں