بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

شالیمار ایکسپریس مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی، انجن سمیت 2 بوگیاں تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

نوشہرو فیروز (15 مارچ 2026): سندھ کے شہر نوشہروفیروز میں لاکھا روڈ اسٹیشن پر شالیمار ایکسپریس لوپ لائن پر کھڑی مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی، جس سے انجن سمیت 2 بوگیاں تباہ ہو گئیں۔

پاکستان ریلوے انتظامیہ نے کہا ہے کہ کراچی سے لاہور جانے والی 27 اپ شالیمار ایکسپریس لاکھا روڈ اسٹیشن پر ایک کھڑی مال گاڑی سے ٹکرائی ہے، حادثے کے باعث شالیمار ایکسپریس کا انجن اور بوگی تباہ ہو گئی ہے، تیز رفتار ایکسپریس کا انجن مال گاڑی کے ڈبوں میں دھنس گیا۔

ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثہ ممکنہ طور پر پوائنٹ یا کانٹے کے مسئلے کے باعث پیش آیا ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور پولیس جائے وقوع کے لیے روانہ کر دی گئی تھی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق شالیمار ٹرین اسٹیشن کی لوپ لائن پر موجود کھڑی مال بردار ٹرین کے عقب سے ٹکرائی ہے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو نکالا۔ تصادم کے نتیجے میں ریلوے کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

عیدالفطر پر مسافروں کی سہولت کے لیے اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ کوٹری اور روہڑی سے ریلیف ٹرینیں اور عملہ روانہ کر دیا گیا، لاکھا روڈ اسٹیشن حادثے سے ٹرین آپریشن متاثر نہیں ہوا، جب کہ ریلوے حکام نے واقعے کی مکمل انکوائری شروع کر دی ہے۔

 

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں