The news is by your side.

Advertisement

دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیں گے، نیول چیف ذکاء اللہ

کوئٹہ : نیول چیف ذکاء اللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں حوصلے پست نہیں کرسکتیں ، ہم دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔

نیول چیف ذکاء اللہ نے یہ بات جیونی، پسنی، گوادر، اورماڑہ کے دورے کے موقع پر جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ دہشت گردعناصر کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ایڈمرل ذکاء اللہ نے پاک بحریہ دشمن کے مذموم مقاصد کو پورا ہونے نہیں دے گی اور دشمنوں کو منہ کی کھانا پڑے گی کیوں کہ پاک بحریہ کے ایک ایک جوان کا حوصلہ بلند اور عزائم چٹان سے زیادہ مضبوط ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس موقع پرنیول چیف نے پاک بحریہ کی تنصیبات کا معائنہ کیا اور جیونی میں تعینات افسران اورجوانوں کے ساتھ وقت گزارا، بعد ازاں نیول چیف نےگوادرمیں موجود جوانوں کے ساتھ افطارکیا۔

اس موقع پر نیول چیف نے پورٹ سیکیورٹی کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات پراظہاراطمینان کرتے ہوئے جوانوں اور افسران کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

بعد ازاں چیف آف نیول اسٹاف نے اورماڑہ، پی این ایس محافظ، پی این ایس شمشیرکا بھی دورہ کیا اور افسروں وجوانوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے جذبے اور حوصلوں کو سراہا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں