The news is by your side.

Advertisement

نیول آپریشنز میں کامیابی سیفٹی اصولوں پرعملدرآمد سے ممکن ہے، نیول چیف

کراچی : سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکاءاللہ نے کہا ہے کہ سیفٹی ری ویو، سیفٹی کے معیار کو پرکھنے کا بھرپور موقع دیتا ہے جس سے جوانوں اور افسران کو بھرپور فائدہ اُٹھانا چاہیئے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سالانہ سیفٹی ری ویو کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکااللہ تھے جنہوں نے اچھی کارکردگی دکھانے والے جوانوں اور افسران میں ٹرافیاں اور انعامات بھی تقسیم کیے اور تقریب سے خصوصی خطاب بھی فرمایا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیول آپریشنز میں کامیابی سیفٹی اصولوں پرعملدرآمد سے ممکن ہے اس لیے افرادی قوت اور املاک کی حفاظت کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔

انہوں نے سیفٹی کے اصولوں سے آگاہی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سیفٹی کےحصول میں پیشہ ورانہ مہارت اہمیت کی حامل ہے جس کا حصول اولین ضرورت بن گیا ہے اسی لیے پاک بحریہ کی جانب سے اس اہم امر پر خصوصی تربیت کا اہتمام کیا گیا۔

نیول چیف ایڈ مرل ذکاء اللہ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ سمندری حدود کی حفاظت کے لیے مستعد ہے اور ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں