site
stats
پاکستان

وزیراعظم نوازشریف کی چیف نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ سے ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم محمد نواز شریف سے چیف نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے ملاقات کی، ملاقات میں چیف نیول اسٹاف نے وزیراعظم کو بحریہ سے متعلق پیشہ وارانہ امور پربریفنگ دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں ملکی سلامتی کی صورتحال اور پاکستان نیوی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، چیف نیول اسٹاف نے وزیراعظم کوبحریہ سے متعلق پیشہ وارانہ امور پربریفنگ دی۔

نیول چیف نے وزیراعظم کو بتایا کہ بحریہ ملک کو درپیش تمام خطرات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دفاعی لحاظ سے بحریہ کی اہمیت کلیدی حیثیت کی حامل ہے، بحریہ سرحدوں کی بہتر طور حفاظت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت بحریہ کو دفاعی اعتبار سے دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ہرممکن کوششیں بروئے کارلائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top