The news is by your side.

Advertisement

آج ’یومِ بحریہ‘ ملی جوش جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

کراچی : جنگِ ستمبرمیں پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں ہر سال آٹھ ستمبر کو یومِ بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے، پاک بحریہ نے پاکستان کی بری اور فضائی افواج کے شانہ بشانہ رہ کر دشمن کے دانت کھٹے کردیے۔

انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں بری اورفضائی افواج نے دفاع وطن کا فریضہ بھرپور طریقے سے انجام دیا لیکن آٹھ ستمبرکا دن پاک بحریہ کے نام رہا، آپریشن دوارکا میں پاکستان نیوی نے دشمن کے دلوں پر جو لرزہ طاری کیا، اسی کی یاد میں آٹھ ستمبر کو پاک بحریہ کا دن منایا جاتا ہے۔

طیارہ بردارجہاز نہ ہونے کے باوجود پاک بحریہ نے بھی اس جنگ میں بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی نئی تاریخ رقم کی، پاکستان کی واحد آبدوز’غازی‘ نے اپنےنام کی لاج رکھی اورغازی رہ کر وہ کارنامہ انجام دیا کہ دنیا اس پر حیران ہوئی۔

غازی آبدوز نے تن تنہا بھارتی بیڑے کو عالمی سمندر میں پیش قدمی سے روکے رکھا۔

معرکہ’’دوارکا‘‘میں پا ک بحریہ کے جہازوں نے کموڈور ایس ایم انور کی زیر قیادت دشمن کے چھکےچھڑا دیے، سات اور آٹھ ستمبر کی درمیانی شب کئے گئے حملوں سےدشمن کے اوسان خطا ہوگئے، یہی وجہ ہے کہ بھارت آج تک انیس سوپینسٹھ کی جنگ کے بعد بحری محاذ پر کسی کارروائی کی جرأت نہ کرسکا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں