تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’لوگ اتنے ایماندار ہوگئے اب منہ پر بے عزتی کردیتے ہیں‘

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوین وقارکا کہنا ہے کہ اب لوگ اتنے ایماندار ہوگئے ہیں کہ منہ پر بے عزتی کردیتے ہیں۔

اداکارہ نوین وقار کے حالیہ انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے نجی زندگی سے متعلق سوالات کے جوابات دیے۔

انہوں نے کہا کہ فلموں میں کام کرنے کی آفرز آتی ہیں لیکن جس طرح کے کردار آفر ہوتے ہیں وہ میں نہیں کرنا چاہتی۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے نوین نے کہا کہ آج کل سوشل میڈیا بڑے ایماندار لوگ موجود ہیں جو منہ پر ہی بے عزتی کردیتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Navin Waqar (@navinwaqarofficial)

نوین نے کہا کہ مجھے مزاحیہ ویڈیوز اچھی لگتی ہیں جب فارغ ہوتی ہوں تو جانوروں کی دلچسپ ویڈیو دیکھنا پسند کرتی ہوں۔

گزشتہ دنوں نوین نے شوہر سے علیحدگی پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے سوشل میڈیا پر کبھی اپنی طلاق کے بارے میں کچھ بھی پوسٹ نہیں کیا اس کی وجہ یہ تھی کہ میں اپنی نجی زندگی سے متعلق کوئی خبر شیئر نہیں کرنا چاہتی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک بہت مشکل وقت تھا خود کو اس سب سے باہر نکالنا اور دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا ہونا۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Navin Waqar (@navinwaqarofficial)

نوین کا کہنا تھا کہ ’اس ساری صورت حال نے مجھے یہ احساس دلایا کہ میں اس سے باہر نکلنے اور پھر اپنے آپ کو دوبارہ استوار کرنے کے قابل ہوں۔‘

واضح رہے کہ نوین وقار 2012 میں کامیڈین اظفر علی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اور ان کی شادی 2015 میں ختم ہوگئی تھی۔

Comments

- Advertisement -