تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ایران میں عالمی شہرت یافتہ ریسلر کو پھانسی دے دی گئی

تہران: ایران میں عالمی شہرت یافتہ ریسلر نوید افکاری کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران میں بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے رحم کی اپیل کے باوجود نوید افکاری کو پھانسی دے دی گئی، ریسلر پر سیکیورٹی گارڈ کو ہلاک کرنے کا الزام تھا۔

ریسلر کو سزائے موت نہ دینے کے لیے امریکی صدر ٹرمپ نے ٹویٹر پر لکھا تھا کہ ایرانی حکومت سے 27 سالہ نوجوان ریسلر کی زندگی تباہ نہ کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق صوبے فارس کے جج کاظم موسوی نے سرکاری ٹیلی وژن کو بتایا کہ نوید افکاری کو 2018 میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سیکیورٹی گارڈ حسن ترکمان کو تیز دھار آلے سے ضربیں لگاکر  قتل کرنے پر شیراز کی عدیل آباد جیل میں سزائے موت دی گئی۔

ان کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل کو موت سے قبل اہل خانہ سے ملنے سے روک دیا گیا تھا۔

حسن یونسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’کیا آپ اس سزا کو انجام دینے میں اتنی جلدی میں تھے کہ آپ نے نوید کو آخری ملاقات سے محروم کردیا۔

رپورٹ کے مطابق نوید افکاری کی پھانسی کو روکنے کے لیے متعدد کالیں کی گئیں، دنیا بھر میں 85000 اتیھلیٹس کی نمائندگی کرنے والی یونین کی جانب سے بھی پھانسی پر عملدرآمد نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (او آئی سی) نے پھانسی کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمدردیاں ان کے اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔

Comments

- Advertisement -