اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

طلاق پر دنیا ختم نہیں ہوجاتی، نوین وقار

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوین وقار کا کہنا ہے کہ طلاق پر دنیا ختم نہیں ہوجاتی ہے۔

اداکارہ نوین وقار نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی اور نجی زندگی سمیت طلاق کے معاملے پر کھل کا اظہار خیال کیا۔

نوین وقار نے کہا کہ اب زمانہ بہت بدل گیا ہے پہلے تو لڑکی کو مرتا چھوڑ جاتے تھے کہ سسرال میں ہی رہو طلاق لے کر نہیں آنا چاہے مر جاؤ۔

انہوں نے کہا کہ آپ اسے تعلق سے نکل رہے ہیں جس میں آپ کو ذلت اٹھانی پڑ رہی ہے اور آپ کو مار کھانی پڑ رہی ہے یا آپ کو عزت نہیں مل رہی کیوں آپ ایسی زندگی گزارتے رہیں گے۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر ایسا سب ہو تو آپ الگ ہوجائیں آزادانہ زندگی بسر کریں، اگر ماں باپ آپ کو نہیں رکھ رہے کوئی بات نہیں، میرا یقین ہے کہ اللہ نے سب کے لیے کچھ نہ کچھ منصوبہ بنایا ہوا ہوتا ہے جو ہماری قسمت میں لکھا ہے وہ ہمارے ساتھ ہوگا۔

نوین وقار نے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے آپ کو اتنی مشکل چیز سے گزارا ہے تو اس نے آپ کے لیے آگے کچھ بہت اچھا رکھا ہوگا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری تو چل ہی طلاق اور شادی پر رہی ہے ہمیں یہ سوچنا ہوگا کہ لوگوں کو کیا دکھا رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں