معروف پاکستانی اداکارہ نوین وقار نے اپنی فٹنس کا راز شیئر کردیا، اپنی پوسٹ میں انہوں نے اپنی ورزشوں اور ڈائٹ کے بارے میں تفصیلی بتایا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک طویل پوسٹ میں نوین نے اپنی روزانہ کی روٹین کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے لکھا کہ ورک آؤٹ یعنی ورزش کے لیے سب کی اپنی اپنی ضرورت ہوتی ہے، میں اپنے جسم میں چربی کی سطح کو کم کرنے کے لیے مخصوص ورزشوں کا سہارا لیتی ہوں۔
A post shared by Navin Waqar (@navinwaqarofficial) on
نوین کا کہنا تھا کہ میری انسٹاگرام اسٹوریز سے لوگوں کو لگتا ہے کہ میں بہت زیادہ کھاتی ہوں، لیکن میں توازن قائم رکھتی ہوں اور کیلوریز کا حساب رکھتی ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ نشاستے سے بھرپور غذائیں جیسے براؤن چاول، بھنی ہوئی سبزیاں، چکن اور انڈے کھاتی ہیں، شوگر فری میٹھا کھاتی ہیں، ہفتے میں ایک بار اسمودھی بھی لیتی ہیں جبکہ براؤن رائس اور سبزیوں کے ساتھ سوپ پیتی ہیں جو وہ گھر پر تیار کرتی ہیں۔
نوین کا کہنا تھا کہ ان کی خوراک میں جو کا دلیہ بھی شامل ہوتا ہے جو انہیں سارا دن چاق و چوبند رکھتا ہے، انہوں نے بتایا کہ انہیں جنک فوڈ اور میٹھا بہت پسند ہے اور وہ کبھی کبھار اسے کھا بھی لیتی ہیں لیکن اپنی روزانہ کی روٹین نہیں چھوڑتیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ جم نہیں جاسکتے تو صرف چہل قدمی کرنا اور فعال رہنا بھی کافی ہے۔
نوین نے اپنے ٹرینر اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں یہ کرسکتی ہوں تو آپ سب بھی کر سکتے ہیں۔