بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

ثمر الطیب 16 بحری مشقوں کا اختتام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاک بحریہ کی ثمرالطیب 16 بحری مشقوں کا آج اختتام ہو گیا ہے، کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے مشقوں کا معائنہ کرتے ہوئے کامیاب مشقوں کے انعقاد پراطمینان کااظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے کھلے سمندر میں جاری بحری مشقوں ثمر الطیب 16 کا آج آخری دن تھا جس میں کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے شریک ہو کر مشقوں کا جائزہ لیا اور پاک بحریہ کی مشقوں اورکارکردگی پراطمینان کااظہار کیا ہے۔

ایدمرل عارف اللہ حسینی نے کہا کہ پاک بحریہ ہر طرح کے چیلینجیز کا مقابلہ کرنے کے مکمل طور سے تیار ہے اور ملکی دفاع میں اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کریں گے، ملک کی بحری اور ساحلی سرحدوں کا تحفظ ہر شیز سے مقدم ہے۔

واضح رہے کہ ثمرالطیب 16 کی حالیہ مشقیں اس سلسلے کی آٹھویں مشقیں ہیں،جو 12 دسمبر سے 15 دسمبر تک جاری رہیں، ان خصوصی مشقوں میں بحری قذاقی سے نمٹنے اور بچاؤ طریقوں سمیت سطح آب، اور زیرآب خطرات سے نمٹنے کی بھی مشقیں شامل تھیں جن میں بہادر بحری سپاہیوں نے حصہ لیا اور اپنی مہارت کے جوہر دکھائے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کے بحری جہازوں، فری گیٹس، میزائل بوٹس ،فضائی اثاثوں ،رائل عمانی نیوی کے2بحری جہازوں السعد،البشریٰ نے مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں