The news is by your side.

Advertisement

آصف زرداری کے قریبی ساتھی نواب لغاری تین ماہ گمشدگی کے بعد گھر پہنچ گئے

اسلام آباد : سابق مشیر سندھ اور آصف زرداری کے قریبی ساتھی نواب لغاری 3 ماہ سے زائد عرصہ لاپتہ رہنے کے بعد بآحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی اور سابق مشیر سندھ حکومت نواب لغاری آج اسلام آباد میں قائم اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں وہ 3 ماہ اور 25 دن سے لاپتہ تھے۔

نواب لغاری کی ساڑھے تین ماہ بعد اچانک گھرآمد پر اہل خانہ خوش گوار حیرت میں مبتلا ہوگئے اور اپنے جزبات پر قابو نہیں رکھ سکے اور گلے لگ کر مبارک بادیں دینے لگے۔


 *آصف زرداری کے لاپتہ ہونے والے دو قریبی ساتھی تربت سے بازیاب 


یاد رہے نواب لغاری کی گمشدگی کا واقعہ آصف زرادری کے ایک اور قریبی ساتھی اشفاق لغاری کے اغواء کے چند روز بعد ہی پیش آیا تھا جس کی اہل خانہ نے رپورٹ بھی درج کرادی تھی۔

اہلِ خانہ نے پولسی میں جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ سادہ لباس میں ملبوس چند افراد ان کی رہائش گاہ پر آئے اور نواب لغاری سے شناختی کارڈ طلب کیا بعد ازاں خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرتے ہوئے زبردستی بلیک ویگو گاڑی میں ڈال کر ساتھ لے گئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں