site
stats
بلوچستان

نواب ثناءاللہ زہری بلوچستان کے بلامقابلہ وزیراعلیٰ منتخب

کوئٹہ: مسلم لیگ ن کے صوبائی صدرنواب ثنااللہ زہری بلامقابلہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔

مری معاہدہ کے تحت وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

وزیراعلیٰ کی نشست خالی ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار نواب ثنااللہ زہری نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اوران کے مقابلے پرکسی بھی جماعت کے امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے اور اس طرح نواب ثنااللہ زہری صوبے کے نئے وزیراعلی منتخب ہوگئے۔

مسلم لیگ ن اور نیشنل پارٹی کے درمیان طے پانے والے مری معاہدے کے تحت وزیراعلیٰ عبدالمالک بلوچ کی حکومت کی مدت چاردسمبر 2015 تک جاری رہنا تھی۔
مدت مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ طورپرانہوں نے کل اپنا استعفیٰ گورنربلوچستان کے حوالے کیا اوراب وزیراعلیٰ کے عہدے کے لئے مسلم لیگ ن کے امیدوارثناء اللہ زہری بقایا آدھی مدت پوری کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top