بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

مویشی منڈی میں بیل کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

نواب شاہ(14 مئی 2026): قاضی احمد کی مویشی منڈی میں ایک افسوسناک واقعے کے دوران بیل کی ٹکر لگنے سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ہے۔

پولیس اور اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت سرفراز کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد بچے کی لاش کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی جائے گی۔ مویشی منڈی میں پیش آنے والے اس حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اٹک شہر میں عید الاضحی کے موقع پر لگائی گئی منڈی مویشیاں میں زیادہ رش کے سبب قربانی کے بیل نے 15 سالہ سعادت کو ٹکر مار دی تھی۔

ٹکر لگنے کی وجہ سے 15 سالہ لڑکے کا پاؤں شدید زخمی ہو گیا تھا، منڈی مویشیاں میں موجود ریسکیو پوسٹ میں ریسکیو اہلکاروں نے فوراً لڑکے کو طبی امداد فراہم کی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں