پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

نوابشاہ سے ایم کیوایم کاسیکٹرانچارج ڈاکٹرنعیم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

نواب شاہ : رینجرز نے نواب شاہ میں کارروائی کرکے ایم کیو ایم کے سیکٹر انچارج ڈاکٹر نعیم کوگرفتارکرلیا۔ خیرپور میں مبینہ پولیس مقابلے میں پانچ ڈاکوگرفتار کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نوابشاہ کےعلاقے ایسرپورہ میں رینجرز نے چهاپہ مار کر سابق یوسی ناظم اور ایم کیوایم کےسیکٹرانچارج ڈاکٹرنعیم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے۔ رینجرز نے عید کی آمد پر کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے شہر بھر میں آویزاں بینرزکوبھی اتار لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نوابشاہ زون پربھی رینجرز نے چھاپہ مارا۔ تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ اُدھر خیرپور پولیس نے بھی مقابلے کے بعد پانچ ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی خیرپور کے مطابق پولیس جب ون یونٹ کے مقام پر پہنچی توڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ کردی گئی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں پانچ ڈاکو زخمی ہوگئے۔

ملزمان کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور نقدی بھی برآمد ہوئی۔ ملزمان قتل، اغوا اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں