منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

’مجھے واپس لے چلو‘ نوال سعید کی نئی تصاویر کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ نوال سعید نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’مجھے واپس لے چلو۔‘

نوال نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور مداح تصویر پر رائے بھی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نوال سعید نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’فریاد‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں زاہد احمد عدیل چوہدری، گل رعنا، عائزہ اعوان ودیگر شامل تھے۔

ڈرامے میں نوال (انعم) نے زاہد احمد (مراد) کی دوسری اہلیہ کا کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نوال سے ایک انٹرویو میں سوال کیا گیا تھا کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایسی کون سی شخصیات ہیں جن کےساتھ آپ بغیر اسکرپٹ پڑھے ہی کام کے لیے ہاں کردیں گی؟

اداکارہ نے جواب دیا تھا کہ ’میں ماہرہ خان کی دیوانی ہوں، مجھے لگتا ہے کہ وہ جس طرح بولتی ہیں اور کام کرتی ہیں وہ خوبصورت ہے‘۔

نوال سعید کا کہنا تھاکہ ’میں ماہرہ خان اور فواد خان کے ساتھ کسی بھی پروجیکٹ میں کام کرلوں گی اور ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں