site
stats
پاکستان

پاک چین راہداری پورے خطے میں خوشحالی لائے گی، نواز شریف

نیویارک: وزیراعظم نوازشریف کاکہناہےکہ جنوب جنوب پلیٹ فارم خطے کوخوش حالی اورترقی کی بنیادفراہم کرتا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری اس کی روشن مثال ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں علاقائی تنظیم جنوب جنوب تعاون کی گول میزکانفرنس ہوئی جہاں وزیراعظم نےبھی خطاب کیا۔

وزیراعظم نواز شریف نےاپنےخطاب میں پاک چین اقتصادی راہداری کو پورےخطےکیلئے سودمند قراردیا۔ ان کاکہناتھاکہ راہداری سےدونوں ملکوں میں ہی نہیں بلکہ پورےخطےمیں خوشحالی آئے گی۔

وزیراعظم نےخطےمیں ہونےوالی تجارتی سرگرمیوں پرروشنی ڈالی اورکہا کہ جنوب میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوچکاہے جس سے ترقی پذیرملکوں میں سرمایہ کاری ہورہی ہے۔

اس موقع پر اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم نواز شریف نےتعمیروترقی اورخوشحالی میں نجی شعبےکے کردارکوانتہائی اہم قراردیا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top