The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمن کو تحفظِ خواتین بل پرتبادلۂ خیال کی دعوت

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں اپنی رہائش گاہ آنے کی دعوت دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف مولانا فضل الرحمن کو پنجاب اسمبلی کی جانب سے منظورکردہ تحفظِ خواتین بل پربریفنگ دیں گے۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن جومسلم لیگ ن کے قریبی اتحادی ہیں، انہوں تحفظِ خواتین بل کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اسے اسلامی تعلیمات کے منافی قراردے دیا۔

انہوں نے کوئٹہ میں پارٹی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بل پرتنقید کی تھی اورکہا تھا کہ ’’اس بل کے سبب خاندانی نظام تبدیل ہوجائے گا، بیویاں شوہربن جائیں گی اورشوہربیویوں کی جگہ سنبھالیں گے‘‘۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجوزہ بل کے بعد خاندان کے سربراہ اپنی بیوی اوربیٹی سے کسی غلط عمل پرپوچھ تاچھ نہیں کرسکیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں