پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

نااہل شخص کو ووٹ کیوں دیں؟ ن لیگ میں پھوٹ پڑگئی، دوارکان باغی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نون لیگ میں پھوٹ پڑ گئی دو اراکین باغی ہو گئے۔ رضا حیات ہراج نااہل شخص کو ووٹ دینے قومی اسمبلی ہی نہیں آئے۔ سرزمین خان نے بھی پارٹی سے منہ موڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق نون لیگ کی ڈگمگاتی کشتی بغاوت کے بھنور میں پھنسنے لگی، نااہل نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش ہوا تو اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔

نون لیگ کے رکن سابق وزیر مملکت رضا حیات ایوان سے غیرحاضر رہے، ان کا کہنا ہے کہ ضمیر کا سودا نہیں کرسکتا۔ جبکہ ن لیگ کے ایک اور ایم این اے سرزمین خان نے بھی پارٹی سے منہ موڑ لیا۔

پارلیمانی سیکریٹری سرزمین خان نے قومی اسمبلی میں ترمیمی بل پر ووٹ دینے سےانکارکردیا، نتیجہ یہ نکلا کہ سرزمین خان کو پارلیمانی پارٹی اور اسمبلی اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیاہے۔


مزید پڑھیں: الیکشن ایکٹ، اپوزیشن کا ترمیمی بل کثرت رائے سے مسترد


اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی نواز شریف کے خلاف میدان میں دکھائی دیئے۔ اپنے تو اپنے اتحادیوں نے بھی لال جھنڈی دکھا دی۔ مولانا فضل الرحمان، محمود خان اچکزئی اور اعجازالحق ایوان میں دور دور تک نظر نہیں آئے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں