تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پتوکی : ن لیگ کا جلسہ، کارکنان کی خاتون سے بدسلوکی، وزیراعلیٰ کا نوٹس

پتوکی : نواز لیگ کے جلسے میں آنے والی خاتون کے ساتھ کارکنان نے بدتمیزی کی اور دھکے دیئے، متاثرہ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف فراہمی کی اپیل کردی، شہباز شریف نے نوٹس لے کر واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل پتوکی میں نواز لیگ کے زیر اہتمام ہونے والے جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریر کے بعد وہاں موجود لیگی کارکنان نے ایک خاتون سے بدتمیزی کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زیبا رانا نامی خاتون کا کہنا تھا کہ میں نواز لیگ یوتھ ونگ کی رہنما ہوں، مانسہرہ، لودھراں سمیت دیگر ن لیگی جلسوں میں گئی ہوں، آج ہم پتوکی آئے تھے تو یہاں کچھ لڑکوں نے ہم سے بد تمیزی کی اور ہمارے کپڑے کھینچے، جس کی وجہ سے میرے بازو پر چوٹ بھی آئی اور ہاتھ کی چوڑیاں بھی ٹوٹ گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب یہ دیکھیں کہ میرے ساتھ کیا سلوک کیا گیا ہے؟ شہبازشریف سے کہتی ہوں کہ واقعے میں ملوث کارکنان کو سخت سزا دیں، متاثرہ خاتون نے شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ نواز لیگ کے جلسوں میں خواتین کے تحفظ کیلئےاقدامات کریں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا

دوسری جانب میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد لیگی قیادت کو ہوش آگیا، ترجمان پنجاب حکومت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تازہ پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خاتون کے ساتھ ناروا سلوک کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے۔

شہباز شریف نے ڈی پی او قصور سے واقعے کی رپورٹ طلب کر کے تحقیقات کاحکم دے دیا ہے،  وزیراعلیٰ نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ ملوث افراد کےخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ خاتون سے بدسلوکی کا واقعہ ناقابل معافی جرم ہے، ٹی وی فوٹیج کی مدد سےتمام ملزمان کو گرفتارکریں گے، خواتین سے ایسا سلوک کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان سے رتی بھر بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، جلسے کے اختتام پر بھیڑ کی کیفیت تھی، ایسے میں واقعہ پیش آیا۔

علاوہ ازیں وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پتوکی میں جلسے کے بعد خاتون سے پیش آنے والاواقعہ بہت افسوس ناک ہے، ملوث افراد کیخلاف ٹی وی فوٹیجزکی مدد سے کارروائی ہوگی۔

رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ ایسےعناصر کو پارٹی سے نکالنا چھوٹی سزا ہوگی، متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا، بدسلوکی میں ملوث افراد کوگرفتار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، بدتمیزی میں ملوث افراد کوایسی سزادی جائے تاکہ آئندہ کسی کوجرأت نہیں ہو۔

جلسوں میں ایسے واقعات پی ٹی آئی کا کلچر ہے، رانا ثناءاللہ

اپنی گفتگو میں راناثناءاللہ نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جلسوں سے معاشرے میں ایسا کلچر متعارف ہوا ہے، ایسے واقعات پی ٹی آئی کے جلسوں میں زیادہ ہوتے ہیں لیکن پی ٹی آئی نے کبھی ایسے واقعات پر کوئی کارروائی نہیں کی۔

علاوہ ازیں پتوکی جلسے میں خاتون سے بدتمیزی کے واقعے کا مریم نواز نے بھی نوٹس لے لیا، اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو واقعے کیخلاف سخت کارروائی کر نی چاہیے، یہ مسلم لیگ ن کی اخلاقیات نہیں ہیں، جن لوگوں نے ایسا کیا ان کو سخت سزا دینی چاہیے۔

Comments

- Advertisement -