تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

ایوان فیلڈ ریفرنس فیصلہ ، نوازشریف، مریم نواز اورکیپٹن(ر)صفدرکی اپیلیں آج دائرکیے جانے کا امکان

اسلام آباد : ایوان فیلڈ ریفرنس کے فیصلہ کے خلاف سابق وزیر اعظم نوازشریف، مریم نواز اورکیپٹن(ر) صفدر کی اپیلیں آج دائر کیے جانے کا امکان ہے، شریف خاندان کے وکلا اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے خلاف نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلیں آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کیے جانے کا امکان ہے، اپیلیں خواجہ حارث پہلے ہی تیار کر چکے ہیں۔

شریف خاندان کے وکلاء آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر سکتے ہیں، ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کی کاپیاں پہلے ہی ملزمان کے حوالے کر دی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے وکالت ناموں پر دستخط کردیئے ہیں۔


مزید پڑھیں : نواز، مریم اورصفدر کی سزا کے خلاف اپیلیں تیار 


نواز شریف کی واپسی اور اپیلیں دائر کرنے کے حوالے سے وکلا نے اپنے مؤکلین سے بھی مشاورت مکمل کر لی ہے، وکلا نے مشورہ دیا ہے کہ 10 دن میں اگر پاکستان واپس نہ آئے تو ریلیف ملنا مشکل ہے۔

یاد رہے کہ 6 جولائی کو احتساب عدالت نے نااہل وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا تھا۔

ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو 10 سال ، 80 لاکھ پاؤنڈز کا جرمانہ ، مریم نواز کو 7 سال قید، 20 لاکھ پاؤنڈز کا جرمانہ اور کیپٹن صفدر کو 1 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو 10 سال تک کسی بھی عوامی عہدے کے لیے بھی نااہل قراردیا گیا۔

گزشتہ روز احتساب عدالت نے کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل بھیج دیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -