The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم نوازشریف کی آسکرایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے سے ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے اکیڈمی ایوارڈ یافتہ فلم میکر شرمین عبید چنائے سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اور شرمین عبید چنائے کے درمیان ہونے والی ملاقات کا مقصد ملک میں ’غیرت کے نام پرقتل کے واقعات‘ پرشرمین عبید چنائے کی آسکر کے لئے نامزد فلم کی روشنی میں گفتگو کرنا تھا۔

ملاقات کے بعد یہ اعلان کیا گیا کہ شرمین عبید چنائے کی فلم ’’گرل ان دی ریور‘‘ کی اسکریننگ ایوانِ وزیراعظم میں 22 جنوری کو ہوگی۔

اس موقع پروزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ غیرت کے نام پرقتل جیسی رسومات کا ہم سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ اسلام کی اعلیٰ تعلیمات کے منافی ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا سب سے اہم حصہ ہیں اور ہم انہیں بااختیار اورمحفوظ دیکھنا چاہتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں