تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے نواز شریف نے زرداری سے مدد مانگ لی

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن کے معاملے اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے نواز شریف نے سابق صدر آصف زرداری سے مدد مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ن لیگ نے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے مدد مانگ لی ہے۔

ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن کے لیے ن لیگ نے پیپلزپارٹی سے رابطہ کیا ہے، ن لیگ وفد کی پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل کی رہائشگاہ آمد ہوئی، راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں ن لیگ کے وفد کی نیئر بخاری سے اہم ملاقات ہوئی، وفد میں سینیٹر چوہدری تنویر، طارق فضل چوہدری اور انجم عقیل شامل تھے، راجہ ظفر الحق نے نواز شریف کا پیغام پیپلزپارٹی تک پہنچایا۔

ن لیگ کے مطابق مشترکہ حکمت عملی کے تحت ہی حکومت کو ٹف ٹائم دیا جاسکتا ہے، متحدہ اپوزیشن کے لیے پیپلزپارٹی ن لیگ کا ساتھ دے، متحدہ اپوزیشن کے تحت پارلیمنٹ اور باہر موثر انداز میں آواز بلند کی جاسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کی جانب سے پی پی کو ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدوار لانے کی بھی درخواست کی گئی ہے، نیئر بخاری نے کہا کہ جس پارٹی کا امیدوار رنر اپ ہے وہی امیدوار ہو، صوبہ وار امیدواروں کی فہرستیں بنائی جائیں۔

نیئر بخاری نے مزید کہا کہ پی پی پی کی جمہوریت کی مضبوطی تسلسل کے لیے کردار تاریخی ہے، بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی پارلیمنٹ میں مدبرانہ کردار ادا کررہی ہے، ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدوار سے متعلق جلد آگاہ کروں گا۔

راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کل اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان رابطے مزید بڑھیں گے، نواز شریف کو بھی آپ سے ملاقات کی تفصیل دوں گا، نیئر بخاری نے جواب دیا کہ ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدوار سے متعلق جلد آگاہ کردوں گا۔

Comments

- Advertisement -