تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

عوام نےووٹ دیا‘ ججز نے گھر بھجوادیا: نوازشریف

دینہ : سابق وزیر اعظم نواز شریف کا قافلہ لاہور کی جانب رواں دواں ہے ‘ نواز شریف نے دینہ کےمقام پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں عوام کی نااہلی کا مقدمہ لے کر نکلا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف جی ٹی روڈ کے راستے سے لاہور جانے کے لیے گزشتہ روز اسلام آباد سے نکلے ‘ ان کی ریلی کا سفر آج بھی جاری ہے‘ دینہ کے مقام پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’’آپ نےنوازشریف کوووٹ دیکروزیراعظم بنایاتھا، معززججوں نےنوازشریف کوگھربھجوادیاکیاآپ کومنظورہے؟‘‘۔

انہوں نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’’مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے‘میں آپ کی نااہلی کامقدمہ لےکرنکلاہوں‘‘۔


نوازشریف کا قافلہ جہلم پہنچ گیا


 سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’’میں ملک سے اندھیرے ختم کررہا تھا‘ 2017 کا پاکستان 2013 سے زیادہ بہتر ہے۔ ہم سب مل کر نیا پاکستان بنائیں گے‘ نواز شریف عوام کا ساتھ نہیں چھوڑے گا‘‘۔

اس موقع پر دینہ میں موجود مسلم لیگ ن کے کارکنان کی تعداد انتہائی کم تھی اور ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ حفاظت کے لیے موجود پولیس اہلکار زیادہ تعداد میں موجود تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کا قافلہ اسلام آباد سے لاہور کے لیے صبح ساڑھے 11 بجے روانہ ہوا تھا جو 6 گھنٹے بعد فیض آباد پہنچا جہاں کچھ دیر توقف بعد یہ قافلہ مری روڈ پر رواں دواں رہا جہاں کارکنان کی بڑی تعداد نے اپنے قائد کا استقبال کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 28 جولائی کو سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے حوالے سے جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو بطور وزیراعظم نااہل قرار دے دیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -