The news is by your side.

Advertisement

خلاف فیصلہ نہ آتا تو دو چارسالوں میں کوئی نوجوان بے روزگار نہ ہوتا،نوازشریف

مظفرآباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کشمیر کے ساتھ بڑا مضبوط رشتہ ہے، میرا تو خون کا رشتہ ہے، خلاف فیصلہ نہ آتاتودوچارسالوں میں کوئی نوجوان بےروزگارنہ ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق مظفرآباد میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ آزاد کشمیر واقعی آزاد ہے، آج مظفرآباد کی تاریخ میں اتنا بڑا جلسہ پہلے کبھی نہیں دیکھا، اتنا جذبہ اور پر جوش جلسہ میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا، مریم نوازکوکہاہےآپ سےمخاطب ہوں وہ بھی ابھی بات کریں گی۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد اسی جگہ پر جلسہ ہوا تھا، آج کاجلسہ تین گنابڑاہے، پاکستان کا کشمیر کے ساتھ بڑا مضبوط رشتہ ہے، میرا تو خون کارشتہ ہے، دل بہت دکھی ہے، خواہش ہے آزاد کشمیر کےعوام کی خدمت کرتا ،  آزادکشمیر کےعوام سے رشتہ کوئی فیصلہ نہیں توڑسکتا۔

جلسے سے خطاب میں نااہل وزیراعظم نے کہا کہ میں نااہل قرار دے دیا گیا ہوں، میں آپ کےساتھ اور مجھے پتہ ہے آپ میرے ساتھ ہیں، عوام کا جذبہ کل آپ نے پشاورمیں دیکھا یہ جذبہ بھی کم نہیں، آج مظفرآباد بھی بہت پیار کرتا ہے نوازشریف سے۔

ہمارےدل اوردھڑکن کشمیری عوام کےساتھ ہے

انکا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرکےعوام خودکو تنہانہ سمجھیں ہم آپ کےساتھ ہیں، پوری پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیرکے بھائیوں کے ساتھ ہے، مقبوضہ کشمیر کےعوام کی جرات اوربہادری کوسلام پیش کرتےہیں، مقبوضہ کشمیرکے عوام خود کو تنہا نہ سمجھیں ہم آپ کےساتھ ہیں، پوری پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر والوں کا درد ہمارادرد ہے، جیسے آپ آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں ، ہمارےدل اوردھڑکن کشمیری عوام کےساتھ ہے، مقبوضہ کشمیرکےشہیدوں کو پاکستانی پرچم میں دفن کیاجاتاہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام بہادری اورجرات کی نئی تاریخ رقم کررہےہیں۔

مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اٹھانا میرےلیے فخرکی بات ہے

انکا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ سمیت تمام فورمز پر اٹھاتے رہیں گے، دعاکرتےہیں اللہ کشمیری عوام کی تحریک آزادی کو جلد کامیاب کرے، دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیرکواٹھاتےرہیں گے، میں نےبطوروزیراعظم ہرفورم پرمسئلہ کشمیرکی بات کی ہے، مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اٹھانا میرےلیے فخرکی بات ہے۔

ناہل وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر کے نوجوانوں کوبھی پاکستان کی ترقی میں حصہ ملناچاہیے، خلاف فیصلہ نہ آتاتودوچارسالوں میں کوئی نوجوان بے روزگار نہ ہوتا، آزاد کشمیر کےعوام کو بھی گھر دیتا ہے،بہترین منصوبے مکمل کراتا، میرےذہن میں توبہت سے اہم پروگرام تھے جن پر پانی پھیر دیا گیا۔

نوازشریف نے جلسےمیں ووٹ کو عزت دو،پاکستان کو عزت دو کےنعرے لگوائے اور کہا کہ سب کویقین دلاتا ہوں جیسا بھی ہوں عوام کی خدمت کرتا رہوں گا، عوام کی ہرطرح کی خدمت اداکرتارہوں گا، آج وہ موقع نہیں کہ میں پاکستان کی سیاست پربات کروں۔

مجھے نااہل قرار دیا گیا تو بتائیں نانوازشریف کوکیا کرنا چاہیے؟

عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ خلاف فیصلہ آیا میں نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی میری چھٹی کرادی گئی، کیا اس قسم کے فیصلے سے نوازشریف نااہل ہو گیا ؟  آپ تو سمجھتے ہو نوازشریف نااہل ہے، میں کرپٹ ہوں؟ تو پھر میرےخلاف کیوں فیصلہ سنایا گیا یار، بتاؤ نا  مجھے نااہل قرار دیا گیا تو بتائیں نانوازشریف کوکیاکرناچاہیے؟

انھوں نے کہا کہ ہدایت کی ہےآزادکشمیر کےعوام جومانگتےہیں انہیں دیں، مسلم لیگ ن کی حکومت آئے گی جتنا پیسہ چاہیے ہوگا ہم دینگے، آزاد کشمیر کے بجٹ کو دگنا کیا ہے یقین نہیں تو راجہ صاحب سےپوچھ لیں، ہرسال آزادکشمیر کےبجٹ میں اضافہ ہوتا رہے گا۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ وقت آنےوالاہے مظفرآباد بھی لاہورکےمقابلےکاشہرہوگا، مظفرآباد سے میرپور دینہ تک چار رویہ موٹر وے بنائی جائےگی، مظفر آباد سے مانسہرہ تک بھی چار رویہ موٹر وے بنائی جائے گی۔

نااہل ہوگیا ہوں لیکن آزاد کشمیرکیلئےتواہل ہوں؟

انھوں نے کہا کہ وزارت عظمیٰ سےفارغ ہوگیاہوں میری ڈیوٹی آزادکشمیرمیں لگادیں، نااہل ہوگیاہوں لیکن آزادکشمیرکیلئےتواہل ہوں؟ جب تک وہاں کافیصلہ نہیں ہوتا تومیری ڈیوٹی یہاں پرلگنی چاہیے، آزاد کشمیر میں وہ سب کچھ بنائیں گے جوآج تک نہیں بن سکا، جب نیت نیک ہوتی ہے تو دعائیں قبول ہوتی ہیں، دعائیں ہیں آزادکشمیرکیساتھ ساتھ پاکستان کی بھی خدمت کروں۔

میرا دل آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کےعوام کے ساتھ دھڑکتا ہے، مریم نواز


مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر والوں آپ سب کو میرا سلام،  میاں صاحب کا حکم ہے تب ہی آپ سے بات کررہی ہوں ،  میراآزادکشمیرکایہ پہلادورہ ہے،ن لیگ پراعتماد کرنے پر شکرگزار ہوں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ  میاں صاحب کو  کہہ رہی تھی کشمیریوں نے ایک سیٹ بھی کسی کو نہیں دی، میرا دل آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیرکےعوام کے ساتھ دھڑکتا ہے، آج ہم یوم یکجہتی کشمیر منا رہے ہیں، وقت بدل گیا اب بندوقوں سے کشمیریوں کےحقوق کو نہیں دبایا جا سکتا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں