The news is by your side.

Advertisement

سینیٹ الیکشن میں تیرکوووٹ دیا، کس منہ،کس زبان سے وہ کہتے ہیں کہ نیا پاکستان بنائیں گے،نوازشریف

لاہور : سابق وزیراعظم نوازشریف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نےسینیٹ الیکشن میں تیرکوووٹ دیا،کس منہ،کس زبان سے وہ کہتے ہیں کہ نیا پاکستان بنائیں گے، جوپارٹی کےساتھ مخلص ہیں وہ عام انتخابات کی تیاری کریں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے ماڈل ٹاؤن میں گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے ن لیگی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ پیسوں سے ووٹ خرید کرسینیٹ میں پہنچے، جماعت اسلامی سےپوچھاتو انہوں نےکہااوپرسےآرڈرآیا ہے۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نےسینیٹ الیکشن میں تیرکوووٹ دیا، کس منہ سے وہ تبدیلی کا نعرہ لگاتے ہیں، کس منہ،کس زبان سے وہ کہتےہیں کہ نیا پاکستان بنائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ووٹ کوعزت دلوائیں گے، موجودہ حالات میں عوام کےلئے کچھ کرناہوگا، ہمیں اپنی سوچ،ذہن اورفکرکوتبدیل کرنا ہوگا، مستقبل سنوارنے کیلئے خامیاں دورکرکے بہتری لانا ہوگی۔


مزید پڑھیں : لاڈلے کو اوپر سے حکم لینے کی عادت ہو چکی ہے ،نوازشریف


سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں کچھ لوگوں کی چاپلوسی اور خوشامدکی جارہی ہے، پاکستان آبادی کےلحاظ سےپانچویں یاچھٹےنمبرپرہے، منتخب نمائندوں کےساتھ ناانصافی کی جارہی ہے، 22کروڑعوام اورآئندہ نسلوں کوقربان کیاجارہاہے، صرف ایک ذات کی خاطرخوشامدکی جارہی ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ مشرف کی خوشامدہورہی ہے،کسی اصول پر کھڑےنہیں ہونگے؟ اصول پرکھڑےنہیں ہونگےتوسیاسی منصب کاکوئی جواز نہیں، جوپارٹی کے ساتھ مخلص ہیں وہ عام انتخابات کی تیاری کریں، الیکشنزمیں3 ماہ رہ گئےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارابیانیہ طول عرض میں پھیلےگا، شہبازشریف نے پنجاب میں مؤثر اور عمدہ کردار ادا کیا، شہبازشریف نےسڑکیں،اسپتال اور کالج بنائے، یہی خدمت اب شہبازشریف کےگلے  پڑگئی۔

نوازشریف نے احسن اقبال کو شاباش دیتے ہوئے کہا احسن اقبال نےصحیح کہاآپ کی عزت ہے تو سیاستدانوں کی ہے، کبھی طلال کوپکڑ لیتے ہیں کبھی دانیال کو۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں