The news is by your side.

یہ لوگ سیاست سے مجھےآؤٹ کررہے ہیں اور عوام ان کررہے ہیں، نواز شریف

کوٹ مومن : نااہل سابق وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ جنہوں نے ووٹ کو عزت نہیں دی، ملک کو انتشار کا شکارکیا ہم بھی ان کی عزت نہیں کریں گے، وہ مجھے آوٹ کررہے ہیں، عوام ان کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ مومن میں نااہل سابق وزیراعظم نوازشریف نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوٹ مومن کاجلسہ اپنی مثال آپ تھا، آپ کے جذبات کامشکور و ممنون ہوں کہ اتنی محبت دی۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا انتخابی نشان شیر ہے، اتنی بڑی ناانصافیاں کیوں ہورہی ہیں، چند دن پہلے تک میں پارٹی کا صدر تھا ، اللہ کے فضل سے جانتا ہوں کہ آج بھی آپ کی نظروں میں کیا ہوں ، نوازشریف کو وزارت عظمیٰ سے نکالا ،کون سی کرپشن کی تھی۔

اللہ کے فضل سے جانتا ہوں کہ آج بھی آپ کی نظروں میں کیا ہوں

سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ لوگ مانتے ہیں کہ کرپشن نہیں کی تو کیوں نکالا ، کہتے ہیں کہ نوازشریف نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی ، وکلا نے بار سے مخاطب ہونے کی دعوتیں دی ہیں ، وکلا صاحبان نے بھی کہا بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالنا درست نہیں۔

انھوں نے سوال کیا کہ کرپشن نہیں کی تو کیوں نکالا بھائی ؟ یہ لوگ مانتے ہیں کہ کرپشن نہیں کی،تو کیوں نکالا؟ بڑے بڑے لوگوں نے کہا کہ فیصلہ ٹھیک نہیں ہے ، مجھے وزیراعظم ہاؤس سے نکالا گیا، پھر ن لیگ کی صدارت سے بھی ہٹادیا، فیصلے سے مجھے ووٹ ڈالنے والوں کی توہین ہوئی یا نہیں۔

نااہل سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوچھناچاہتا ہوں آپ کے ووٹ کی عزت ہونی چاہئے یا نہیں، نوازشریف کی عدالتی فیصلے پرعمران خان کے بیان کی مثالیں موجود ہیں، عمران خان نے بھی کہا فیصلہ کمزورہے، پھر مجھے بتایا جائے اس فیصلے کی کیا حیثیت ہے ؟

جوووٹ کی عزت نہیں کرےگااسے عزت نہیں دیں گے

نواز شریف نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو یہ نعرہ بالکل صحیح ہے ،جوووٹ کی عزت نہیں کرےگااسے عزت نہیں دیں گے، میں نے قدم بڑھا دیا ہے ،پاکستان مصیبتوں سے باہر نکلے گا، غریبوں کو گھر اور دروازے کی دہلیز پر انصاف ملے گا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک بہترین معاشرہ قائم ہوگا، وعدہ کیا تھا لوڈشیڈنگ ،دہشت گردی ختم کریں گے ، آج لوڈشیڈنگ دم توڑ رہی ہے، دہشت گردی ختم ہورہی ہے، میری نااہلی کے بعد اسٹاک مارکیٹ گرگئی ، پیٹرول کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، کھاد مہنگی اور معیشت تباہ ہوگئی۔

الیکشن آرہے ہیں اور دیکھیں ن لیگ کے ساتھ کیا سلوک ہورہاہے

سابق وزیراعظم نے کہا کہ شاہدخاقان اور شہبازشریف میرے عمدہ ساتھی ہیں،ن قصور ان کا ہے جنہوں نے وہ فیصلے سنائے ، پارٹی کی صدارت سے ہٹایا گیا کیا یہ فیصلہ تسلیم کرتے ہیں، الیکشن آرہے ہیں اور دیکھیں ن لیگ کے ساتھ کیا سلوک ہورہاہے۔


مزید پڑھیں :  ہم عدالت کے متنازع فیصلوں کو نہیں مانتے، نواز شریف


نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کیساتھ دھاندلی ہورہی ہے، ن لیگ کے سینیٹرزکو کھڑے ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ، ہمارے سینیٹرز کو شیر کے نشان سے لڑنے نہیں دیا جارہا۔

پاکستان کیساتھ چند لوگوں جو سلوک کررہےہیں ہم اسے روکیں گے

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام دھاندلی کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے ، کسی دھاندلی کو کامیاب نہیں ہونےدیں گے، ہم میدان میں کھڑے ہیں، میں پیچھے ہٹنے والا نہیں بلکہ حق پر ڈٹ جانے والا آدمی ہوں، پاکستان کیساتھ چند لوگوں جو سلوک کررہےہیں ہم اسے روکیں گے۔

نااہل وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب یہ سوچا جارہا ہے کہ نوازشریف کو سیاست سے آؤٹ کردیں ، یہ لوگ سیاست سے مجھےآؤٹ کررہے ہیں اور عوام ان کر رہے ہیں، سپورٹرز پہلے دن سے ساتھ ہیں اور ان میں اضافہ ہورہاہے۔

ہم یہ جنگ جیتیں گے، یہ جنگ عوام کے ووٹ اور حقوق کی جنگ ہے

انھوں نے کہا کہ ہم یہ جنگ جیتیں گے یہ پاکستان کی سلامتی کی جنگ ہے ، یہ جنگ عوام کے ووٹ اور حقوق کی جنگ ہے جیتنا ضروری ہے، سفر تھوڑا سا مشکل ہے میں بھی برداشت کررہا ہوں آپ بھی کریں، اس سفر میں آپ نے میرا اور میں آپ کا ساتھ دوں گا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ قوم تیار ہوتی نظر آرہی ہے جہاں جاتاہوں کوٹ مومن کاجذبہ نظرآتاہے، مجھ سے ،شاہدخاقان اور شہبازشریف سے جو ہوسکے گا کریں گے، کوٹ مومن کو پورے ملک کامثالی خطہ بنانا ہے ،میرے بیانیے سے آپ متفق ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں