اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

العزیزیہ ریفرنس: نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلیے مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل 7 دسمبر کو سماعت کیلیے مقرر کر دی گئی۔

قائد مسلم لیگ (ن) کی سزا کے خلاف اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب اپیل پر سماعت کریں گے۔

علاوہ ازیں، نیب کی جانب سے نواز شریف کی سزا بڑھانے کی اپیل بھی سماعت کیلیے میں مقرر کر دی گئی جس پر چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔

- Advertisement -

متعلقہ: نواز شریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس ازخود نوٹس کے تحت ختم ہونا چاہیے، رانا ثنا اللہ

خیال رہے کہ 26 نومبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کی تھیں۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا تھا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ضمانت سے متعلق تفصیلی فیصلے میں آگاہ کیا جائے گا۔

صدر ڈسٹرکٹ بار اسلام آباد قیصر امام کے مطابق اپیلوں کی بحالی میں کوئی قانونی پیچیدگی نہیں تھی نواز شریف کی اپیلیں بحال ہونی ہی تھی، قانون واضح ہے تاہم ان کی ضمانت کے معاملے پر فیصلے میں کیا ہے یہ دیکھنا ہوگا۔

یاد رہے العزیزیہ ریفرنس میں نگراں پنجاب کابینہ نے سابق وزیر اعظم کی سزا معطل کر دی تھی۔ حکومتی ذرائع نے بتایا تھا کہ نگراں حکومت نے کریمنل پروسیجرل کوڈ کے سیکشن 401 کے تحت سزا معطل کی۔ کریمنل پروسیجرل کوڈسیکشن 401 کے تحت حکومت مجرم کی سزا معطل کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں