کنٹینر کے بعد نواز شریف نے عمران خان کا نیا پاکستان بنانے کا نعرہ بھی چرالیا -
The news is by your side.

Advertisement

کنٹینر کے بعد نواز شریف نے عمران خان کا نیا پاکستان بنانے کا نعرہ بھی چرالیا

اسلام آباد : عمران خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نواز شریف نے کنٹینر کے ذریعے سیاسی پاور شو کے بعد کپتان کا نیا پاکستان بنانے کا نعرہ بھی چرالیا۔

تفصیلات کے مطابق پاناما کیس میں نااہلی کے بعد نواز شریف بھی عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے، الیکشن میں دھاندلی پر عمران خان سڑکوں پر آئے ، جب بات نہ بنی تو کنٹینر میں بیٹھ کر 126 دن کا دھرنا دیا ریلیاں نکالیں اور احتجاج کیا ۔

نواز شریف نے بھی اپنی نااہلی کے بعد احتجاج کا راستہ اختیار کیا، کنٹینر کی سیاست کی مخالفت کرنیوالے نواز شریف نے کنٹینر میں ہی بیٹھنے کا فیصلہ کیا اور جی ٹی روڈ بند کرڈالا۔

عوام کے ساتھ مل کر نیا پاکستان بنائیں گے ، نواز شریف

گذشتہ روز دینہ میں خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کپتان کا نعرہ بھی چرالیا اور کہا کہ عوام کے ساتھ مل کر نیا پاکستان بنائیں گے ، نوازشریف عوام کا ساتھ نہیں چھوڑے گا، تقدیر بدلنے کے لئے نوازشریف کا ساتھ دو گے۔

انکا کہنا تھا کہ ملک میں اندھیرے ختم کررہا تھا، آپ نوازشریف کا ساتھ دیں میں آپ کا ساتھ دوں گا، عوام کی محبت میاں نوازشریف کبھی نہیں بھولے گا، آج کا پاکستان2013 سے بہت بہتر ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں