تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

نواز شریف اور مریم نواز جاتی امرا پہنچ گئے

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کو سروسز اسپتال سے جاتی امراپہنچادیاگیا،ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف اپنےگھرپرعلاج کرائیں گے جبکہ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کو سروسز اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، سخت سیکورٹی میں نواز شریف کی ایمبولنس سروسز اسپتال سے باہر آئی تو کارکنان نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، مریم نواز اور شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ تھے۔

جس کے بعد نواز شریف کو اپنی رہائش گاہ جاتی امرا پہنچا دیا گیا ، جہاں ان کیلئے ڈاکٹر عدنان کی زیرنگرانی انتہائی نگہداشت یونٹ قائم کیاگیا ہے، جس میں وینٹی لیٹر اورکارڈیک کی سہولیات موجود ہیں اور ڈاکٹرز کی ہدایت پر نوازشریف کو انتہائی نگہداشت میں رکھا جائے گا، انتہائی نگہداشت یونٹ میں ڈاکٹرز 24 گھنٹے موجود رہیں گے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نوازشریف کی صحت سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ جاتی امرامیں نواز شریف اپنے گھر پر علاج کرائیں گے، نوازشریف کی رہائشگاہ پرخصوصی میڈیکل یونٹ بنادیاگیا، ڈاکٹرز نے نواز شریف سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

مزید پڑھیں : نوازشریف سروسز اسپتال سے ڈسچارج

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے مریم نوازکو والد کی صحت کیلئےحفاظتی تدابیر کی ہدایت دی ہے۔

دوسری جانب میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر محمود ایاز نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی حالت پہلے سے بہتر ہے ، طبیعت بہتر ہونے پر ہی اسپتال سے اجازت دی گئی، نواز شریف کوروانگی پر تمام رپورٹس، ڈسچارج سلپ فراہم کردیں ہیں۔

نوازشریف کےعلاج سے متعلق سرکاری میڈیکل بورڈ نے آخری ریمارکس میں کہا کہ نوازشریف کی حالت بہتری کی طرف جا رہی ہے ، چہل قدمی ،ہلکی ورزش اورپسند کی چیز کھا سکتے ہیں، پلیٹ لیٹس 30ہزار سے کم ہونا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

خیال رہے لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری شوگر ملز میں نواز شریف کی ضمانت منظور کی تھی جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں  نواز شریف کی طبی بنیاد پر ضمانت منظور کرتے ہوئے  سزا 8 ہفتے کیلئے معطل کردی تھی۔

Comments

- Advertisement -