بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

جیل مجھے نہیں توڑ سکتی: میاں نواز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: میاں نواز شریف اور بلاول بھٹو  زرداری کی کوٹ لکھپت جیل میں‌ ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی.

تفصیلات کے مطابق آج پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میاں صاحب آپ تین بار وزیر اعظم رہے، زیادہ دیرآپ کو بند نہیں رکھ سکتے، امید ہے، اگلی ملاقات جیل سے باہر ہوگی.

اس موقع پر میاں نواز شریف نے ہنس کر کہا کہ یہ بھی کہہ دیں کہ یہ ملاقات جلد سے جلد ہو. انھوں نے مزید کہا کہ یہ کچھ بھی کرلیں، جیل مجھے نہیں توڑ سکتی.

بلاول بھٹو نے نواز شریف کو این آئی سی وی ڈی میں علاج کی پیش کش کی اور کہا کہ سندھ حکومت این آئی سی وی ڈی میں عالمی معیارکاعلاج کرانے کو تیار ہے.

نواز شریف نے کہا کہ یہ اجازت دیں توعلاج تومیں خود بھی کرا سکتا ہوں، حکمران میراعلاج کرائیں، میرا تماشا تو نہ بنائیں، مجھے اسپتال لے جایا جاتا ہے، بلڈ پریشراوربلڈ ٹیسٹ کراکر واپس لاتے ہیں.

مزید پڑھیں: میاں صاحب کی عیادت کے لیے آیا ہوں، میثاقِ جمہوریت پر بھی بات ہوئی: بلاول

انھوں‌ نے مزید کہا کہ بلاول صاحب ہم نےجوغلطیاں کیں سوکیں اب غلطی کی گنجائش نہیں، تسلیم کرتا ہوں کہ 62،63 ختم کرنے کی پیپلزپارٹی کی پیش کش ٹھکرا کرغلطی کی.

خیال رہے کہ نوازشریف اور بلاول کی ملاقات ایڈیشنل جیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں ہوئی، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پورا وقت ملاقات میں موجود رہے، نوازشریف کو بلاول اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ ایک لمحہ بھی اکیل انہیں چھوڑا گیا، نواز شریف سے ملاقات کرنےوالوں کی شکروالی چائے سےتواضع کی گئی.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں